Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ایران مخالف دعوے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ردعمل

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کے ایران مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ یمن نے سابق سوویت یونین اور شمالی کوریا سے مکمل میزائل آلات کی خریداری کی تھی اور وہ علاقے میں میزائل کا حامل ملک تھا۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے اتوار کے روز شمالی ایران میں واقع صوبے گلستان میں ذرائع‏ ابلاغ کے نمائندوں  سے گفتگو میں کہا کہ ایسی حالت میں کہ سعودی عرب گذشتہ تین برس سے یمن پر بمباری کر رہا ہے اور یمنی عوام کے خلاف استعمال کئے جانے والے تمام ہتھیار، یورپ و امریکہ کی ساخت کے ہیں، اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب نے ایک خول دکھا کر ایران کی طرف انگلی اٹھانے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے ایران کے خلاف دشمنوں کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے کئے جانے والے زہریلے پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بہانوں سے ہی علاقے میں یورپ و امریکہ اور دہشت گرد گروہوں کے ظالمانہ اقدامات کی توجیہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔
بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے کہا کہ دشمنوں کے ذرائع ابلاغ نے علاقے میں دہشت گرد گروہوں  کے جرائم کے باوجود ان کی شکست کی خبر تک دینا گوارا نہیں کی اور نہ ہی انھوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے مسئلے کو اٹھانے کی کوئی کوشش کی۔

ٹیگس