Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • دھمکی آمیز لہجہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی ٹرمپ کی کوشش: ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ میں ووٹنگ کے حوالے سے ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی جمہوریت کی یہ علامت ہے کہ یا ہمارے ساتھ یا پھر ہمارے خلاف ۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بیت المقدس پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ سے پہلے امریکی صدر کی رکن ممالک کو دھمکی دینے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے دوسروں کو دھمکی دے کر جمہوریت  کو کمزور کرنے کی کوشش کی ۔

واضح رہے کہ رہے کہ القدس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کئے جانےپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ جو ملک جنرل اسمبلی میں امریکہ کے خلاف ووٹ دے گا اس کی امداد بند کردی جائے گی ۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے عالمی ادارے میں مختلف سفیروں کو خط بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ جنرل اسمبلی میں القدس کو صہیونی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام ٹرمپ کو بتاؤں گی، ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا اور ہم مخالفت کرنے والوں کو ہرگز نہیں بھولیں گے۔

ٹیگس