Mar ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • حکام شہروں میں باغات اور درختوں کو بچانے کی کو شش کریں، رہبر انقلاب اسلامی/ ویڈیو

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم درخت کاری اور ہفتہ قدرتی ذخائر کی مناسبت سے پودے کاشت کئے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کے روز یوم درخت کاری اور پودے لگائے جانے کے عمل کو ایک مبارک رسم سے تعبیر کیا۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماحول زندگی کو خوبصورت بنانے اور انسانوں کے لئے مفید پیداوار میں پیڑ پودوں، جڑی بوٹیوں اور جنگلات کی اہمیت و برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ پر زور دیا۔
آپ نے حکام کو مخاطب کر کے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ تہران میں ایسے باغات و چمن زار موجود ہیں جنہیں بعض عناصر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بنابریں زندگی و شہری سہولیات کو نقصان پہنچانے سے روکے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے متعلقہ اداروں منجملہ بجلی و زارعت کے وزارت خانوں کے حکام کو نصیحت فرمائی کہ وہ پیڑ پودے لگانے اور ہریالی پیدا کرنے کے تقاضے پورے کرنے پر بھرپور توجہ دیں۔
آپ نے فرمایا کہ اس پالیسی پر عمل درآمد سے بہت سے مسائل منجملہ سیلاب اور ماحولیاتی آلودگی پر  قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔

ٹیگس