خرمشہر کو اللہ نے آزاد کیا - ویڈیو + تصاویر !
May ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۴:۵۴ Asia/Tehran
ایران کے جنوب میں ایک شہر واقع ہے جسکا نام ہے خرم شہر۔ یہ شہر عراق کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران عراقیوں کے قبضہ میں چلا گیا تھا۔
خرمشہر کو چوبیس مئی سنہ ۱۹۸۲ میں ایرانی افواج نے آزاد کرایا۔ یہ آزادی ایران کے لئے اس قدر اہمیت کی حامل تھی کہ اسے ایران کی عزت و قوت کی علامت سمجھا جانے لگا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ خرم شہر کی آزادی کے بعد مسئلہ کی حساسیت و اہمیت کے پیش نظر امام خمینی (رہ) نے فرمایا تھا :خرمشہر کو خدا نے آزاد کرایا ہے۔
خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ
شہر، جو خون کا شہر کہلایا
خرم شہر کی کچھ یادگار تصاویر ملاحظہ کیجئے