ہندوستان، ایران مخالف امریکی پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا:جواد ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے واضح طور پر اعلان کیاہے کہ وہ ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےاس موقع پر ہندوستانی حکام کے ساتھ اعلی سطح پر ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے.
محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے ہونے والے مذاکرات میں تیل کی تلاش اور تیل کے مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کرنے، براہ راست کاروباری تعلقات، کرنسی کے تبادلہ، قومی کرنسیوں کے استعمال، ریلوے لائن کے شعبہ، چابہار بندرگاہ، شمال جنوبی کوریڈور اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا.
ایران کے وزیر خارجہ نے اس دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اور عالمی برادری جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں اور ایران کے تجارتی شراکت دار ممالک کو اس حوالے سے مناسب موقف اختیار کرنا چاہیئے.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پیر کو ہندوستان کے ایک روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچے۔