بابالمندب پر داغے جانے والے میزائل ایرانی نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ بابالمندب اور بحیرہ احمر پر داغے جانے والے میزائل ایرانی نہیں ہیں البتہ یہ میزائل جدوجہد کرنے والے ان افراد کے ہیں جو ایران کو اپنا ھمدرد سمجھتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ حشمتالله فلاحتپیشه نے آج مھر خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ میزائل سعودی کشتیوں پر داغتے ہیں وہ سعودی عرب کے ہم زبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے گروہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سعودی عرب جان بوجھ کر یمن کےعوام خاص طور سے بچوں ،عورتوں اور ان کے مال و املاک پر بم برساتا ہے اور وہ ہم پر رحم نہیں کھاتا۔
ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن کے جدوجہد کرنے والے گروہ ایران کو اپنا ھمدرد سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں عدم استحکام یمن اور بحرین کے بچوں کے سرکاٹنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی فوج نے بدھ 25 جولائی کو یمن کے مغربی ساحلی علاقے میں سعودی عرب کے ایک کشتی کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل بھی یمنی فورسز نے الحدیدہ صوبے کے ساحل میں سعودی فوجی اتحاد کے جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔ سعودی عرب کے حکام یمن کی جنگ میں اپنی شکست کا ملبہ ایران پر گرانے کیلئے تہران پر یمن کیلئے میزائل بھجوانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔