ایرانی اسیروں کی آمد
Aug ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
آج 17 اگست 2018 ہے اور 17 اگست کی تاریخ ہمیں ایرانی اسیروں کی ایران آمد کی یاد دلاتی ہے۔
26 مرداد 1369 ھجری شمسی یعنی اگست 1990 میں کئی سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد صدام کی بعثی حکومت کی جیلوں سے ایرانی قیدیوں کی ایران آمد کا سلسلہ شروع ہوا اور ایران کے غیور و بہادر اور سرفراز اسیروں نے کئی سال بعد اپنی سرزمین پر قدم رکھا۔
8 سالہ دفاع مقدس کےایرانی اسیروں کی واپسی کا عمل رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی دشمن کے مقابلے میں استقامت و اسٹریٹیجیک پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا نتیجہ تھا۔
ایرانی اسیروں کی آمد کے دن کی مناسبت سے ایران میں خصوصی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔