Dec ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • بحرینی عوام کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور آیت اللہ العظمی سیستانی کی ملاقات کو آل خلیفہ حکومت کیلئے انتباہ اور اہم پیغام قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ٹویٹ میں گزشتہ روز نجف اشرف میں عراقی شیعوں کے مرجع آیت اللہ العظمی سیستانی سے بحرینی شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی ہونے والی ملاقات کو علاقائی ملکوں کیلئے اہم اور روشن پیغام اور آل خلیفہ حکومت کیلئے انتباہ قرار دیا ہے۔

حسین امیرعبداللهیان نے کہا کہ بحرینی حکومت کی جانب سے صیہونیوں کی خدمت کا سلسلہ اور مظلوم بحرینی عوام کا قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہئیے۔

واضح رہے کہ کل بحرین کے شیعوں کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں اہم علاقائی، عالمی اور عالم اسلام کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم لندن میں اپنے علاج کی مدت پوری کرنے کے بعد تقریبا 50 سال بعد بدھ کے دن نجف اشرف  پہنچے جہاں انہوں نے حضرت امام علی (ع) کے حرم مطہر کی زیارت کی۔

 

ٹیگس