Jan ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران کا انتباہ

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے نمائندے نے پریس ٹی وی کی اینکر کو رہا نہ کرنے کے بابت امریکہ کو متنبہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ نےپریس ٹی وی کی اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کر کے جو سیاسی کھیل شروع کی ہے اگر مرضیہ ہاشمی کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا تواس سیاسی کھیل کا نتیجہ امریکہ کے حق میں نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ  مرضیہ ہاشمی کو چند روز قبل سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انھیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا.

خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا۔ مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا.

انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا۔

 

 #FreeMarziehHashemi

 

ٹیگس