Feb ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ مردہ باد کا مطلب ٹرمپ مردہ باد ہے، امریکی عوام نہیں، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکا کو شرپسندی کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ امریکا جب تک خباثت اور رذالت جاری رکھےگا ایرانی عوام بھی امریکا مردہ باد کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔

آٹھ فروی انیس سو اناسی کو ایرانی فضائیہ کے افسران و جوانوں نے تہران کے علوی کالج میں قیام پذیر رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکے آپ سے وفاداری کا اعلان کیا تھا۔
اس دن کی مناسبت سے آج جمعہ آٹھ فروری کو فضائیہ کے سربراہ، اعلی افسران اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں حاضری دی اور اسلامی انقلاب اور اس کی اقدار سے اپنی وابستگی اور وفاداری کے عہد کی تجدید کی۔

امریکیوں کے ساتھ ساتھ یورپ والوں پر بھی اعتماد نہ کریں، ایران حکام کو نصیحت


اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکا کو شرپسندی اور تشدد کا مظہر قرار دیا ۔ آپ نے فرمایا کہ امریکا نے آج ہی نہیں بلکہ ہمیشہ بحران اور جنگ و خونریزی کا بازار گرم کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا نے اپنے مفادات کے لئے ہمیشہ دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے اور وہ مجسم شرپسندی ہے، اورپھر بھی گلہ کرتا ہے کہ لوگ امریکا مردہ باد کا نعرہ کیوں لگاتے ہیں؟
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ میں عام امریکیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ امریکا مردہ باد کا مطلب ہے، ٹرمپ مردہ باد، مائیک پمپئو مردہ باد، جان بولٹن مردہ باد -
آپ نے فرمایا کہ امریکا مردہ باد کا مطلب اس دور کے امریکی حکام مردہ باد ہے اس کا امریکی قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکا مردہ باد کا مطلب اس دور کے امریکی حکام مردہ باد ہے اس کا امریکی قوم سے کوئی تعلق نہیں


رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ جب تک امریکا خباثت اور رذالت جاری رکھے گا ایرانی قوم کا امریکا مردہ باد کا نعرہ بند نہیں ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں ایرانی حکام کو نصیحت کی کہ وہ امریکیوں کے ساتھ ساتھ یورپ والوں پر بھی اعتماد نہ کریں۔
آپ نے فرمایا کہ یورپ والوں سے رابطہ رکھیں لیکن ان پر اعتماد نہ کریں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرانس میں مظاہرین کے ساتھ پولیس کے تشدد آمیز رویئے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ فرانس کی پولیس پیرس کی سڑکوں پرمظاہرین پر حملہ کرتی ہے، انہیں اندھا کردیتی ہے اور فرانسیسی حکام کمال بے شرمی کے ساتھ ہم سے انسانی حقوق کی پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ آپ نے یورپ والوں کو مخاطب ہو کرفرمایا کیا تم انسانی حقوق سے واقف ہو؟ آپ نے فرمایا کہ یورپ والے نہ صرف یہ کہ انسانی حقوق سے واقف نہیں ہیں بلکہ تاریخ میں کبھی بھی انہوں نے انسانی حقوق کو نہیں سمجھا ہے۔

یورپ انسانی حقوق سے واقف نہیں ہے، آیت اللہ العظمی خامنہ ای


رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ نہ ان پر اعتماد کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی یہ قابل احترام ہیں۔ آپ نے اسی کے ساتھ فرمایا کہ البتہ ہم بعض ملکوں کو چھوڑ کے سبھی سے روابط برقرار رکھنے کے قائل ہیں، لیکن اس بات پر توجہ ضروری ہے کہ ہم کس کے ساتھ کس بات کا معاہدہ کر رہے ہیں۔

 

فضائیہ کے افسران نےسپریم کمانڈر کو سلامی دی ۔ تصاویر

 

 

ٹیگس