ایران میں خودکش حملہ 27 شہید 13 زخمی
Feb ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۳:۱۰ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے رزمندگان اسلام کی بس پر خودکش حملہ کر کے سرحدوں کا دفاع کرنے والے بعض اہلکاروں کو زاہدان،خاش شاہراہ پر شہید و زخمی کردیا۔
سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عوام سے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے جشن میں عالمی سامراج کے گماشتوں کو ہونے والی شکست کے بعد استکباری طاقتوں اور تسلط پسندوں سے وابستہ خفیہ ایجنسیوں نے ایرانی عوام کی خوشیوں کو خراب کرنے کے مقصد کے تحت آج شام زاہدان،خاش شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو ئے۔
واضح رہے کہ بزدل تکفیری دہشتگرد گروہ جیش ظلم کے دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی سے بس پر خودکش حملہ کیا ۔