Feb ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہونی چاہئے۔

تہران میں عالمی جشن نوروز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس تقریب میں غیرملکی نمائندوں، خاص طور سے ہندوستان اور پاکستان کے سفیروں کی شرکت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اس خطے میں نوروز اوراس کی ثقافت کے اصل وارث ہیں لہذا ہم لوگوں کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہونی چاہئے اورنہ ہی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کوئی لڑائی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آئیں، نوروز کی زبان سے دنیا کو یہ باور کرائیں کہ دوسروں پر مسلط ہونے یا غلبے سے امن میسر نہیں ہو گا اور نہ ہی دوسروں پر بدامنی مسلط کرکے اپنی سلامتی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آئیں، آج مل کر عہد کریں کہ دنیا اور اپنی سرزمین کو نوروز کی خوشیوں سے بھر دیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور یونیسکو کے تعاون سے عالمی جشن نوروز کی تقریبات جمعرات سے  تہران کے میلاد ٹاور میں شروع ہو گئی ہیں۔

ٹیگس