Mar ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۲:۳۱ Asia/Tehran
  • اغوا ہونے والے 4 ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کی رہائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اغوا ہونے والے 4 ایرانی سکیورٹی اہلکار رہا ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بهرام قاسمی نے آج رات اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 اکتوبر کو ایران کے سرحدی علاقے میر جاوہ سے اغوا ہونے والے مزید 4 ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کی آزادی کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور فوج کی جانب سے ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کی آزادی کیلئے کامیاب آپریشن کی قدردانی کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ باقیماندہ ایرانی سکیورٹی اہلکار بھی صحت و سلامتی کے ساتھ جلد آزاد ہو کر ایران آئیں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران و پاکستان کے عزم اورسکیورٹی  و انٹیلی جنس اطلاعات کے تبادلے پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ 15 اکتوبر 2018 کو دہشتگرد گروہ جیش ظلم نے ایران کے سرحدی علاقے میر جاوہ سے ایران کے 12 سکیورٹی اہلکروں کو اغوا کرنے کے بعد پاکستان منتقل کیا۔ جس کے بعد ایران و پاکستان کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد 5 سکیورٹی اہلکار آزاد ہوئے تھے ۔

ٹیگس