ایران و عمان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے اسپیکروں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایران اور عمان کے اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے دوحہ میں انٹر پارلیمینٹیرین یونین کے اجلاس کے موقع پر سلطنت عمان کے اسپیکر خالد بن حلال بن ناصر المعمولی کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے موقع پر کہا کہ مسلمانوں کے درمیان موجودہ مسائل کو حل کر کے تمام فریقین کو فلسطین کے اہم مسئلے پر توجہ دینی ہوگی.
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے کہا کہ آج خطے میں ایک ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے جہاں مسئلہ فلسطین سے جو عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے، مسلم ممالک غافل ہوئے ہیں جبکہ اس غفلت کا خاتمہ کرنا ہوگا.
علی لاریجانی نے دونوں ممالک کے درمیان برھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایران اور عمان کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔
اس موقع میں عمانی اسپیکر نے اقتصاد سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ناصر المعمولی نے کہا کہ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ علاقائی مسائل کا فوجی حل ممکن نہیں، بلکہ سیاسی طریقہ کار اپنانا چاہئے.
انٹر پارلیمینٹیرین یونین کا 140 واں اجلاس 6 سے 10 اپریل تک دوحہ میں منعقد ہو رہا ہے۔