Apr ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی نابودی کا وقت قریب آ گیا، بریگیڈیر جنرل حیدری

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی نابودی کا وقت قریب آ گیا ہے۔

انھوں نے تہران کے خطبہ نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد گروہ قرار دیئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، غاصب صیہونی حکومت اور عبری و عربی اتحاد کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ سپاہ کے خلاف امریکی اقدام اتنا احمقانہ ہے جو دنیا کے مختلف علاقوں اور خاص طور سے علاقے میں امریکی سینٹرل کمان کی سلامتی کو ہمیشہ کے لئے خطرے سے دوچار کر دے گا۔
انھوں نے داعش دہشت گرد گروہ کے قیام میں امریکی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے کلنٹن اور ٹرمپ نے کتاب دشوار انتخاب میں اعتراف کیا ہے اس گروہ کی تشکیل کے لئے چالیس ملکوں کا دورہ کر کے ان سے اس گروہ کے قیام کے لئے بھیک مانگی ہے مگر مزاحمتی مجاہدین کے ہاتھوں یہ گروہ نابود ہو گیا ہے، صیہونی حکومت کی نابودی بھی اب دور نہیں ہے۔
انھوں نے مقبوضہ جولان کے بارے میں بھی ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ مقبوضہ علاقے جلد ہی مجاہدین کے ہاتھوں آزاد ہو جائیں گے۔

ٹیگس