Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بانی اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وفد کے ہمراہ پیر کی رات بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر پھول چڑہائے، فاتحہ پڑھا اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پرامام خمینی کی مقدس بارگاہ کے  متولی حجت الاسلام والمسلیمن سید حسن خمینی اور ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی محمد سلامی، عمران خان کے ہمراہ تھے۔

عمران خان اتوار کو سہ پہر کوئٹہ سے  ایران کے صوبے خراسان رضوی کے دارالحکومت مشہد مقدس پہنچے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دوشنبہ کو تہران میں واقع تاریخی اور ثقافتی سعدآباد کمپلیکس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا باضابطہ استقبال کیا تھا۔ 

ٹیگس