سعودی عرب،امارات اور اسرائیل اسلامی نظام کے خلاف سرگرم : جواد ظریف
Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے یقینی طور پر شکست سے دوچار ہوں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےفاکس نیوز کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سیکورٹی کے مشیر، غاصب صہیونی حکومت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایرانی نظام کی تبدیلی کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جان بولٹن، نیتن یاہو، بن سلمان اور بن زائد ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں.
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے یقینی طور پر شکست سے دوچار ہوں گے۔