May ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • عراق کے صدر سے ایران کے وزیر حارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ بغداد میں عراق کے صدر برہم صالح اور وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات کی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ عراقی حکام سے مذاکرات و گفتگو کے لئے ہفتے کی شام دارالحکومت بغداد پہنچے جہاں ایرپورٹ پر عراق کے خارجہ سیکریٹری نزار خیراللہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
محمد جواد ظریف نے بغداد میں عراق کے صدر برم ہم صالح سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عراق کے صدر برہم صالح نےایران اور دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی تقویت کو علاقے میں استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے دائرے میں تعلقات میں توازن کی برقراری کا باعث قرار دیا۔
اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی تہران اور بغداد کے درمیان تعاون کی توسیع میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران تمام شعبوں میں عراق کی حمایت کرتا ہے۔
ایران وزیر خارجہ نے اسی طرح عراق کے صدر کو تہران کا دورہ کرنے سے متعلق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا دعوت نامہ پیش کیا جسے عراق کے صدر برہم صالح نے قبول کر لیا۔

علاقے میں تصادم یا کشیدگی میں اضافے کی روک تھام کی کوشش کی ضرورت، علاقے میں امن کو پائیدار بنانے کے مقصد سے مذاکرات کی ضرورت اور اسی طرح پابندیوں کے نتیجے میں نقصان سے علاقے کو بچانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت، ایسے مسائل و موضوعات رہے کہ جن پر غور اور تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ بغداد میں عراق کے صدر برہم صالح سے ملاقات سے قبل اس ملک کے وزیر اعطم عادل عبدالمہدی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ عراق کے پارلیمانی اسپیکر محمد الحلبوسی اور عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے ملاقات بھی ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ بغداد میں شامل رہا ہے جبکہ وہ عراق کی بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور نجف اشرف اور کربلائے معلی کی زیارات سے بھی مشرف ہوں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا دو روزہ دورہ بغداد ایک ایسے وقت انجام پا رہا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی اشتعال انگیزی بڑھتی جا رہی ہے اور عراق میں بدامنی اور خطرات بڑھنے کے بارے میں امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی جانب سے فضا سازگار بنائے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات بہت خوشگوار ہیں۔

ٹیگس