Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کو امریکہ کی کوئی ضرورت نہیں، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی بند کردینا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کو نہ صرف امریکہ کی کوئی ضرورت نہیں وہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا خواہاں بھی نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات اور قومی سلامتی کے کمیشن کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں بس دنیا ےک مختلف ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات میں رخنہ اندازی نہ کرے، کہا ہے کہ عالمی رائے عامہ امریکی پروپیگنڈے کو واشنگٹن کے اقدامات کی بنیاد پر پرکھتی ہے۔

انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سینچری ڈیل امریکہ کی شکست خوردہ پالیسیوں کی مظہر ہے، کہا کہ واشنگٹن کی پالیسیاں زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے پر مشتمل ہیں اور ایران کے ساتھ امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار نمائشی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جرمن وزیر خارجہ، ایٹمی معاہدے اور اس بین الاقوامی سمجھوتے کے بارے میں تین یورپی ملکوں کے کردار کو جاری رکھے جانے کے سلسلے میں تہران کا دورہ کر رہے ہیں، کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے  اور ایران کے حالیہ اقدامات بھی اسی سمجھوتے کی بنیاد پر رہے ہیں۔

ٹیگس