Jun ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے فریقوں کو یکساں عمل کرنا ہوگا ، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے سبھی رکن ملکوں کو یکساں طورپر اس معاہدے پرعمل کرنا ہوگا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جرمن وزیرخارجہ کے اسٹاک ہوم میں دئے گئے اس بیان کے ردعمل میں کہ تہران کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے کہا کہ اگر ایٹمی معاہدے میں کئی ممالک شامل ہیں تو سب کو چاہئے کہ یکساں طور پر اس پر عمل کریں -

جرمن وزیرخارجہ نے سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اگر ایران ایٹمی معاہدے سے باہر نکلے گا تو اس کے خلاف معاہدے سے پہلے والی پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران جرمن وزیرخارجہ کے اس اصرار کو سمجھ نہیں پارہا ہے کہ تہران اکیلے ہی ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے کہا کہ اگر یورپی ممالک ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ سبھی فریقوں سے کہیں وہ اپنے وعدوں پر یکساں پر طور پر عمل کریں اورسب سے زیادہ وہ خود اس کی پابندی کریں -

ترجمان وزارت خارجہ نے  معاہدے میں شریک یورپی ملکوں کو  ایٹمی معاہدے کی شق نمبر چھتیس کا بغور مطالعہ کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے رکن ملکوں نے اگر اس پر عمل نہ کیا تو ایران بھی ایٹمی معاہدے میں تہران کو دئے گئے اختیار سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے وعدوں پر نظر ثانی کرے گا-

 

ٹیگس