Jun ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑ رکھی ہے، عباس عراقچی

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ ڈالر کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اس نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑی رکھی ہے۔

یک طرفہ پابندیوں کے اثرات کے بارے میں ویانا میں منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکہ ڈالر کو دیگر ملکوں کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے امریکہ کی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو امریکہ کی مونوپلی کا ٹھوس طریقے سے مقابلہ کرنا چاہیے۔
یک طرفہ پابندیوں کے اثرات کے بارے میں اس بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد ایران، کیوبا اور وینیزوئیلا نے کیا تھا۔

ٹیگس