ایران نےکی فلپائن میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت
Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے فلپائن میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا.
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج اپنے ایک بیان میں فلپائن میں داعش کے ذریعہ ہونے والے دہشتگردانہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی.انہوں نے اس دہشتگردی کے واقعے پر فلپائن کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا.
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں فلپائن کے جولا جزیرے میں واقع ایک بیس پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چند دیگر زخمی ہوئے .بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نےدہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی.