Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • شہری ہوا بازی کے جدید ترین ریڈار مرکز کا افتتاح

تہران کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی سہولت اور نگرانی کے لیے قائم کیے جانے والے نئے ریڈار مرکز نے کام شروع کر دیا۔

 قم کے بزم کوشک نامی علاقے میں قائم کیے جانے والے نئے ریڈار مرکز میں جدید ترین ایم ایس ایس آر اور پی ایس آر ریڈار سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔
 جدید ترین ریڈاروں کی تنصیب اور آپریشن کے آغاز کے تمام مراحل ایرانی ماہرین نے انجام دیئے ہیں اور اس کے ذریعے ایک سو بیس کلو میٹر کی فضائی حدود کی نگرانی کی جا سکے گی۔
 مذکورہ ریڈار مرکز کے افتتاح کے بعد تہران کی فضائی حدود سے گزرنے والے طیاروں کی سیکورٹی اور سہولتوں میں اضا‌فہ ہو گیا ہے۔
ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ و تعمیرات محمد اسلامی نے مذکورہ ریڈار مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے قیام سے شمالی ایران اور دارالحکومت تہران کے  فضائی حدود کی ریڈار کوریج  میں حائل گیپ ختم ہو گیا ہے۔
 انہوں نے ایرانی ماہرین کی صلاحیتوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نالج بیسڈ کمپنیوں نے ریڈار کے شعبے میں قابل ذکر ترقی کی ہے اور ایران، یہ ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔

ٹیگس