جاپان نے کی ایران جوہری معاہدے کی حمایت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے منگل کے روز ٹوکیو کے دورے کے موقع پر اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف منگل کے روز جاپان کے دورے پر پہنچنے کے بعد اپنے چاپانی ہم منصب کونو تاروکے ساتھ ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات، ایران جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سمیت خطے اور بین الاقوامی مسائل بشمول خلیج فارس اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
جاپانی وزیر خارجہ نے جواد ظریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
جاپانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کیلئے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کا موقف ایران جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھنے کا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چین اور جاپان، ایرانی تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ممالک میں سے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ جاپان سے پہلے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔