ایران کی تجاویز قبول کرکے یمن بحران ختم کیا جاسکتا ہے، وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران کی تجاویز کو قبول کرلیا جائے تو یمن کا معاملہ حل کیا جاسکتا ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ میں ناکامی کے بعد مائیک پومپیو زیادہ سے زیادہ دھوکہ دہی پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے دم چھلے اس وہم کے ساتھ یمن میں پھنس گئے تھے کہ ہتھیاروں کی برتری سے جنگ جیتی جا سکتی ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران پر الزام تراشیوں سے سانحہ یمن ختم نہیں ہوسکتا البتہ جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کے آغاز سے متعلق ایران کی تجاویز قبول کرکے ممکن ہے یہ معاملہ ختم کیا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی ریفائنریوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حالیہ ڈرون حملوں کے بعد دعوی کیا ہے کہ سعودی اہداف کے خلاف حملوں میں ایران کا ہاتھ ہے۔