Sep ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • دواؤں اور طبی ساز وسامان پر پابندی واشنگٹن کی اقتصادی دہشت گردی

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکا کی دواؤں اور علاج معالجے کی پابندی کو اقتصادی دہشت گردی کے ساتھ ہی روایتی دہشت گردی کا مصداق بھی قرار دیا ہے۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نےجمعرات اور جمعے کی درمیانی رات ، نیویارک میں انشورینس کے موضوع پر ہونے والی ایک اعلی سطحی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری، امریکا اور اس کے حامیوں کو ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی سے دستبردار ہونے کے لئے دباؤ ڈالے ۔انھوں نے کہا کہ امریکا کی زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی اندھی پالیسی نے ایران کے عام شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا کی اقتصادی دہشت گردی کے باعث اسپتالوں کے لئے ضروری طبی وسائل اور دواؤں کی فراہمی میں رکاوٹیں آرہی ہیں ۔

ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے کہا کہ حکومت کی پالیسی تبدیل کرنے کے لئے معاشرے کے کمزور ترین طبقے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے جس پر دہشت گردی کی روایتی تعریف کا اطلاق ہوتا ہے اور اسی کے ساتھ یہ اقتصادی دہشت گردی بھی ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو ایٹمی معاہدے سے یک طرفہ طور پر نکل کے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کردیں ۔ ان پابندیوں میں براہ راست ایرانی عوام کو ہدف قرار دیا گیا ہے ۔

 

ٹیگس