ایران دنیا کی سیاسی تبدیلیوں کا محور ہے، جنرل سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایران کو دنیا کی سیاسی تبدیلیوں کا محور قرار دیا ہے۔
مغربی ایران کے صوبہ ہمدان میں عوامی رضاکار فورس کے دس ہزار جوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سلامی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ سیاسی تبدیلیوں کا قلب و دماغ ہی نہیں بلکہ میدان عمل میں پوری طرح حاوی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام پوری طرح ہوشیار ہیں اوروہ اپنی آزادی و خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ وہ اقتصادی جنگ کے ذریعے ملت ایران کو نابود کردے گا لیکن آج وہ خود ملت ایران سے شکست کھا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام ہر سطح پر دشمن کو شکست دینے کا گر جانتے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل سلامی نے کہا کہ آج امریکہ فرسودگی اور الزائمر کا شکار ہے اور وہ دنیا بھر کی قوموں کی تحقیر اور انہیں پسماندہ رکھنا چاہتا ہے۔