Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • علاقائی اتحاد امن و استحکام کی برقراری کا ضامن: علی شمخانی

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے جو ایران کے دورے پر ہیں ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی شمخانی سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اتحاد کے ممالک اغیار کی موجودگی اور مداخلت کے بغیر علاقے میں امن برقرار کر سکتے ہیں۔

علی شمخانی نے اس ملاقات میں خلیج فارس اور علاقائی سطح پر امن و استحکام کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ کوختم کردینا چاہیے۔ شمخانی نے کہا کہ نسل کشی کے ذریعے سوائے اس کے کہ امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے اور کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جنگ امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہے۔

  اس ملاقات میں عمان کے وزیر خارجہ بن علوی نے خطے میں امن و استحکام کو ہمسایہ ممالک کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں امن و استحکام قائم کرسکتے ہیں۔

ٹیگس