Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ہرمز امن منصوبہ علاقائی تحفظ کا ضامن: ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور جاپان کے وزیر خارجہ نے ہونے والی ملاقات میں مغربی ایشیا اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسلامی جمہوریہ  ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے کل جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موتگی( Toshimitsu Motegi) کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ہرمز امن منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جسے صدر مملکت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیا کہا کہ ایران خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں امن و امان کی صورتحال کے تحفظ کے مقصد سے تمام ممالک کو جو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں ہرمز امن منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کی نازک صورتحال کے تناظر میں خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کیلئے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

اس موقع پر جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موتگی نے بھی مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے خطے میں کشیدگی میں کمی لانا ہوگا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول خلیج فارس اور مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس