خلیج فارس میں قیام امن کیلئے ہمسایوں سے تعاون پر ایران کی آمادگی
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خلیج فارس میں قیام امن و سلامتی سے متعلق ہمسایوں سے تعاون پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، خلیج فارس میں قیام امن وسلامتی سے متعلق ہمسایوں سے تعاون پر آمادہ ہے اور ہرمز امن منصوبہ نیز ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد، اہم آبناؤں میں قیام سلامتی سے متعلق ایرانی وعدوں کا بین ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے بہت عرصوں پہلے خلیج فارس میں قیام امن سے متعلق اپنی آمادگی کا اظہار کیا تھااور حالیہ مہینوں میں ایرانی صدرکی تجویزہ کردہ ہزمر امن منصوبہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں کل بروز جمعہ شروع ہوئیں اور یہ مشقیں 3 دن تک جاری رہیں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈپٹی آف نیول آپریشنزاورمشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان غلام رضا طحانی نے اس حوالے سے کہا کہ مشترکہ بحری مشقیں 17 ہزار کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں اور ان مشقوں کا مقصد بحری سلامتی اور سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حسین خانزادی نے کہا تھا کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں بحری اقتدار کی مظہر ہیں۔
ایڈمیرل خانزادی نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد سمندری سکیورٹی اور امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔