سپاہ نے تیل اسمگل کرنے والے بحری ائیل ٹینکر کو روکا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں جزیرہ ابوموسی کے قریب ایک آئیل ٹینکر کو روک ليا گیا ہے جو تیل اسمگل کررہا تھا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے پانچویں ریجن کے کمانڈر ایڈمرل علی عظمائي نے کہا ہے کہ اس آئیل ٹینکر کو جو تیل اسمگل کررہا تھا روک لیا گیا ہے اور اس عملے کے سولہ افراد کو جو سبھی ملیشیا کے شہری ہيں گرفتار کرلیا گيا ہے -
ایڈمرل علی عظمائي نے کہا کہ یہ چھٹا آئیل ٹینکر ہے جسے سپاہ پاسداران کی بحریہ نے تیل اسمگل کرتے ہوئے روکا ہے -
ابو موسی شہر تین جزیروں ابو موسی ، تنب بزرگ اور تنب کوچک سیری ، فاروربزرگ اور فارور کوچک پر مشتمل ہے ۔
جزیرہ ابو موسی جغرافيائی پوزیشن کے لحاظ سے ایران کے لئے انتہائی اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے اور بحری اعتبار سے بھی بین الاقوامی آبی گذرگاہوں کے قریب واقع ہونے کی بنا پر اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔
اس جزیرہ کے قریب سے ہر طرح کے تجارتی ماہیگری اور دیگر بحری جہاز گذرتے ہيں -