شہید قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے: ایران کے وزیر دفاع
Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
ایران کے وزیر دفاع نے آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کھلی جارحیت کے تمام مرتکبین سے انتقام لیا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے آج صبح کہا کہ بلا شک اس ہولناک جرم کا جو امریکہ کے سیاہ اور دہشت گردانہ کارناموں اور علاقے اور عراق میں اس کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے بھر پور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد آج آدھی رات کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب ابو مہدی مہندس سمیت امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔