Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنے ہوئے بھاری نقصان کو چھپانےکی کوشش میں

اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائلی حملے میں عین الاسد فوجی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ایک باخبر فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں کے درمیان جو مکالمات انجام پائے ہیں، ان سے پتہ چلتا ہے کہ سپاہ پاسداران کے میزائلی حملے میں بہت سنگین جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

اس فوجی ذریعے نے بتایا کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے عین الاسد اڈے پر سپاہ پاسداران کے میزائلی حملے کے بعد دہشت گرد امریکیوں کے مکالمات اور ان کی نقل و حرکت کو پوری دقت کے ساتھ کنٹرول کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں نے اس میزائلی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کرکے، جانی نقصات کو کم دکھانے کی کوشش کی ہے۔

 

ٹیگس