Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی چھاونی پر میزائلی حملہ عراقی حکومت کی ہم آہنگی سے کیا گیا، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ عراق میں امریکا کے عین الاسد دہشت گرد فوجی اڈے پر حملہ، عراقی حکام کی ہماہنگی سے انجام پایا ہے۔

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے تہران میں عراقی سفارتخانے میں شہدائے استقامت کی تعزیتی کتاب پراپنے تاثرات لکھنےکے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی دہشت گرد فوج کے اڈوں پر سپاہ پاسداران کا میزائلی حملہ عراقی حکومت کی اطلاع میں لاکر کیا گیا ہے -

انہوں نے کہا کہ ایران ،  عراق کی ارضی سالمیت اوراقتدار اعلی کا احترام کرتا ہے -

وزیرخارجہ نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے اپنے میزائلی حملے اسی چھاؤنی اور اڈے پرکئے ہیں جہاں سے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورعراق کی عوامی رضاکارفورس کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کوشہید کرنے کے لئے دہشت گردانہ اقدام کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان شہدائے والا مقام کی تشییع جنازہ میں عراق اور ایران کے عوام کی تاریخی شرکت نے ایک بار پھر دنیا والوں پر ثابت کردیا کہ ان شہدا کے خون علاقے کے عوام کے لئے برکتوں اورساتھ ہی سامراجی طاقتوں کے لئے خطرات کے حامل ہیں -

وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا کہ امریکا کا احمقانہ اقدام مغربی ایشیا میں اس کی موجودگی کے خاتمے پر منتج ہوگا - ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کی فوجی موجودگی سے شرانگیزی اور نقصانات کے علاوہ کوئی اور نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

ٹیگس