امریکی صدر ٹرمپ کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
امریکی صدرٹرمپ کےخلاف مقدمہ درج
اسلامی جمہوریہ ایران کے مدافع حرم شہیدوں کے اہلخانہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ درج کروادیاہے۔
عدالتی تنظیم کے دائریکٹر سید محمد رضا موسوی نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث بعض امریکی حکام بشمول ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
سید محمد رضا موسوی کا کہنا تھا کہ مدافع حرم شہداء کے اہلخانہ نے ہم سے درخواست کی کہ امریکہ کیخلاف داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کی تشکیل کے حوالے سے مقدمہ درج کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تحقیق اور جائزے کے بعد پراکسی وار جنگوں کے فریم ورک کے اندر تکفیری اور دہشتگردانہ گروہوں کی تشکیل میں امریکی کردار کے متعدد پہلووں کا جائزہ لیا اورہم نے 19 امریکی خاندانوں بشمول دہشتگردانہ کارروائیوں کے سرغنوں اور فیصلہ کرنے والوں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی سابق صدور، پین امریکن ایئر لائنز، سینٹ کام کی دہشت گرد فورس، امریکی وزرائے خارجہ اور خزانہ، یو ایس نیوی ، سیکریٹری برائے دفاع مائیک ایسپر نیز نجی افراد اور دہشت گرد کارروائیوں میں معاونت کرنے والی کمپنیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔