Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل ٹرمپ کی سب سے بڑی رسوائی

تہران کے خطیب جمعہ نے سینچری ڈیل کو امریکی صدر کے لئے ایک بڑی رسوائی قراردیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ہفتے نمازجمعہ کے خطبوں میں کہا کہ سینچری ڈیل نے عالم اسلام میں ایک نیا جوش و انقلاب پیدا کردیا ہے جو اس ناپاک امریکی اور صیہونی منصوبے کو ناکام بنادے گا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکا کے بے عزت صدر ٹرمپ کا منصوبہ جو فلسطینیوں کے گھروں کو صیہونیوں کے حوالے کرتا ہے ابھی سے ہی شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کا ظم صدیقی نے ایران کے عنقریب پارلیمانی الیکشن کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ گیارہویں پارلیمنٹ ایسی ہونی چاہئے جو ایرانی عوام کے شایان شان ہو اور شہید قاسم سلیمانی کے خون سے بھرپور وفاداری کرے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو اغیار سے دل لگائے ہوئے ہیں۔ ایران کے پارلیمانی انتخابات آئندہ اکیس فروری کو ہوں گے۔ 

ٹیگس