Feb ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران نے دباو اور پابندیوں کے باوجود ترقی و پیشرفت کی ہے: صدر حسن روحانی

ایران کے صدر نے آج اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دباو اور پابندیوں کے باوجود ان شعبوں میں کافی پیشرفت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج صبح تہران میں33 ویں عالمی خوارزمی فیسٹیول سے خطاب میں عالمی خوارزمی فیسٹیول میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی میں پیشرفت ، جدت عمل اور ایجادات ایرانی قوم  کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایران نے طلباء و طالبات، تحقیقات، سائنس و ٹیکنالوجی، ریسرچ سینٹر اور سائنس و ٹیکنالوجی کے پارکس کی تعداد کے حوالے سے گزشتہ 41 برسوں کی نسبت کافی پیشرفت کی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے اور علم و سائنس میں کافی پیشرفت کی ہے۔

ٹیگس