Mar ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران نے سکھ دھرم شالا پر حملے کی مذمت کی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر ہوئے دہشتگردانہ حملے کی ایران نے سخت مذمت کی ہے۔ اس درمیان جمعرات کو بھی کابل میں سکھوں کے شمشان گھاٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کابل میں سکھ برادری کی دھرم شالہ میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشتگری اور انتہا پسندی کے خلاف جد و جہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے عباس موسوی نے کابل میں اس دہشتگردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے گھروالوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر افغانستان کے مظلوم عوام کے خلاف اپنی شرانگیزی سے اس ملک میں مسلکی اختلاف کو ہوا دینے کا اپنا مقصد حاصل نہیں کر پائیں گے۔

اس درمیان جمعرات کو بھی کابل میں سکھوں کے شمشان گھاٹ کے قریب دھماکے کی خبر ہے- افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے-

واضح رہے کہ بدھ کے روز افغانستان کے دار الحکومت کابل کے شور بازار علاقے میں سکھوں کی عبادتگاہ پر دہشت گروہ داعش کے حملے میں کم سے کم پچیس لوگ مارے گئےتھے۔

ٹیگس