ہندوستانی ناظم الامور کی پاکستان کے دفتر خارجہ میں طلبی
Apr ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
حکومت پاکستان نے ہندوستانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے، مشترکہ سرحد کے قریب واقع رہائشی علاقے پر ہندوستانی فوج کی مبنیہ فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول لائن پر ہندوستان کی جانب سے کی جانے والے فائرنگ میں ایک دو سالہ بچہ جاں بحق اور چار پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ بیان کہا گیا ہے کہ اس واقعے پر ہندوستانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں ہندوستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر کے مختلف سیکٹروں پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا کر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے سرحدی علاقوں میں ہندوستانی فوج کی مبینہ فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت ہندوستان سے جنگ بندی معاہدے کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔