کورونا کے خلاف جنگ میں پیشرفتہ ممالک ایران سے پیچھے ہیں
Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران میں دواؤں کی دکانوں پر عوام کے لئے حفظان صحت کے وسائل ، ماسک، دستانے، انواع و اقسام کے سنیٹائزر وغیرہ فراوانی کے ساتھ موجود ہیں اور کورونا سے مقابلے کے لئے اسپتالوں کو ضروری طبی وسائل اور دواؤں کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہے۔ صدر ایران نے کہا ہے کہ اس لحاظ سے حتی دنیا کی پیشرفتہ ترین ممالک کا بھی ایران سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک میں میڈیکل آلات دواؤں اور اسپتالوں کی قلت نہیں اور نہ ہی سینیٹائزر، ماسک اور دستانوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی وسائل اور آلات کے لحاظ سے ایران کی صورتحال دیگر ملکوں کے مقابلے میں گئی گنا بہتر ہے۔
صدر ایران کا کہنا تھا کہ ملک کے شعبہ صحت نے کورونا کے مریضوں کی تشخیص، انکے علاج اور دیکھ بھال کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض ملکوں میں مریض اسپتال تو گئے لیکن وہاں نرسوں، ڈاکٹروں اور آئی سی یو وغیرہ کی سہولتیں ناکافی تھیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایران میں کورونا کے آغاز سے لیکر آج تک ایک بھی واقعہ ایسا پیش نہیں آیا کہ کورونا میں مبتلا کوئی اسپتال گیا ہو اور اسے اسٹاف اور میڈیکل آلات کی کمی حتی مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے استپال میں داخل نہ کیا گیا ہو۔
ڈاکٹر روحانی نے واضح کیا کہ ایران میں رہنے والے تمام غیر ملکی شہریوں کے لیے بھی کورونا کے علاج سے متعلق تمام خدمات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔