Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ستارہ خلیج فارس آئل ریفائنری کی پیداواری گنجائش میں اضافہ

ایران کی ستارہ خلیج فارس ریفائنری کی پیداواری گنجائش میں ساٹھ ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ کیا جائے۔

 ستارہ خلیج فارس آئل ریفائنری کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی داور نے بتایا ہے کہ ریفائنری کی پیداواری گنجائش رواں سال ستمبر تک چار لاکھ بیس ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر چارلاکھ اسی ہزار بیرل تک پہنچ جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل کی پیداواری گنجائش میں اضافے کے نتیجے میں تیل کی ذیلی اشیا کی پیداروار میں بھی بیس فی صد اضافے کی توقع ہے۔
ستارہ خلیج فارس آئل ریفائنری اپنی موجودہ پیداواری گنجائش کے مطابق یومیہ پینتالیس ملین لیٹر پیٹرول اور سترہ ملین لیٹر ڈیزل تیار کرتی ہے۔ خلیج فارس آئل ریفائنری کو جنوبی پارس آئل فیلڈ سے روزانہ تین لاکھ ساٹھ ہزار بیرل خام تیل پائپ لائنوں کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ 

 

ٹیگس