ایران، سپاہ پاسداران کا ایک جوان شہید
Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کل رات منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سپاہ کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کرنل قاسم حسن زاده نے کہا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ ان جھڑپوں میں منشیات کے 3 اسمگلر ہلاک اور سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
سراوان، ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔