Apr ۲۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن کی سرحدوں اور بندرگاہوں کی حفاظت بہت ضروری ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یمن کی مدد کے لئے اس ملک کی سرحدوں اور بندرگاہوں کی سیکورٹی بہت ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے بات کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کی تمام بندرگاہوں اور وہاں کی سرحدوں کو محفوظ بنایا جائے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انٹونیو گوٹیرس سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ یمن کا بحران کسی بھی صورت میں فوجی راستے سے ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقل جنگ بندی ہی بحران یمن کے حل کے مقصد سے انجام پانے والی سفارتی گفتگو کا مقدمہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایران کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے نفاذ کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے بحران یمن کے حل کے لئے سفارتی مذاکرات کا خیرمقدم کیا۔

ٹیگس