Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کا امریکی حکام کو خواب نہ دیکھنے کا مشورہ

ایران کے وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کے دوبارہ شامل ہونے کے فیصلے کو ایران کے خلاف امریکہ کے دباؤ ڈالنے والی پالیسی کی بری طرح ناکامی قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ 2 سال قبل امریکی وزیر خارجہ پمپئو اور ان کے آقا نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہو رہا ہے اور ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے اس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جائے گا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ کی دباؤ کی پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور اب امریکی وزیر خارجہ دوبارہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں مشارکت کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی حکام کو خواب نہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرتی ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز اخبار نے اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ 18 اکتوبر کو جوہری معاہدے کی رو سے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی قرارداد کی مدت دوبارہ بڑھانے سے متعلق امریکی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔

ٹیگس