ایران میں خلیج فارس کا قومی دن+ ویڈیو
Apr ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
ایران میں 10 اردیبہشت یعنی 29 اپریل کو خلیج فارس کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے کہ جس دن سولہ سو باسٹھ عیسوی میں جنوبی ایران سے پرتگالی سامراج کو نکال باہر کر کے ایرانی سرحدوں سے اس کا خاتمہ کر دیا گیا۔
خلیج فارس جنوب مغربی ایشیا میں ایران اور جزیرہ نما عرب کے درمیان واقع ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران خلیج فارس کا نام تحریف اور تبدیل کرنے کی بے پناہ کوششیں کی جاتی رہی ہیں جبکہ تاریخی دستاویزات اس بات کی گواہ ہیں کہ اس آبی علاقے کا نام قدیم زمانے سے خلیج فارس تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔