May ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

ایران میں کل رات آںے والے زلزلے کے بعد ہسپتالوں، امدادی ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے کرائسز منیجمنٹ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آنے والے زلزلے سے 2 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

زلزلہ سے ایک 60 سالہ شخص اپنی جان بچانے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے اور ایک 21 سالہ خاتون حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئیں۔

ایران کے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی آدھی رات یعنی 12 بج کر 48 منٹ پر تهران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تہران اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز تہران سے 58 کلومیٹر دوری پر واقع علاقہ دماوند تھا جبکہ اس کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی. 

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں، پارکوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب گئے۔

ٹیگس