May ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے پر قائم  ممالک پر امریکی دباؤ

امریکہ غیر قانونی طور پر ان تمام ممالک پر جو جوہری معاہدے پر قائم ہیں دباؤ ڈال رہا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پرعلیحدہ ہوگیا اور اس کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔

اس بیان کے مطابق، امریکہ ان تمام ممالک پر جو جوہری معاہدے پر قائم ہیں دباؤ ڈال رہا ہے ۔

امریکہ کی جانب سے 8 مئی 2018 کو عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے اور جوہری معاہدے کے دیگر رکن ممالک کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران نے 8 مئی 2019 کو اس معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے تحت اپنے وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ اور اعلان کیا۔

ٹیگس