May ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۵ Asia/Tehran

ایران کے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی آدھی رات یعنی 12 بج کر 48 منٹ پر تهران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تہران اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز تہران سے 58 کلومیٹر دوری پر واقع علاقہ دماوند تھا جبکہ اس کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی. 

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں، پارکوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب گئے۔

 

  ایران کے جیولوجیکل سینٹرکے مطابق زلزلہ کا مرکز صوبہ تہران اور مازندران کا سرحدی علاقہ تھا۔

ٹیگس