May ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • کورونا کے خلاف مہم میں تعاون پر ہندوستانی پارسیوں کی قدردانی

ایران کے وزیر خارجہ نے انسداد کورونا مہم کے تحت ایرانیوں کے لئے ہندوستان کے پارسیوں کی امداد کی قدردانی کی ہے۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے جرمنی اور ترکی کو ایران کی بنائی ہوئی چالیس ہزار ٹیسٹ کٹ فراہم کئے جانے کی بھی خبر دی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں انسداد کورونا مہم میں ایرانیوں کے لئے ہندوستان کے پارسیوں کی امداد کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ برسوں قبل ایران سے ہندوستان ہجرت کر جانے والے پارسی برادران، ہمیشہ ایران سے محبت اور وفاداری کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور کورونا مخالف مہم میں ہم ان کے امدادی پیکج کے شکر گذار ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ایران نے جرمنی، ترکی اور دیگر ملکوں کو کورونا ٹیسٹ کی چالیس ہزار کٹیں ارسال کی ہیں جو اندرون ملک تیار کی گئی ہیں۔

محمد جواد نے کہا کہ کورونا کے خلاف مہم میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ایران کا بھرپور تعاون جاری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی و عالمی تعاون کی اشد ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس