May ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان کے درمیان میرجاوہ سرحد کھول دی گئی

ایران کے سرحدی کسٹم محکمے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جنوبی مشرق میں پاکستان کی سرحد سے ملی میرجاوہ سرحد کو کھول دیا گیا ہے۔

سید روح اللہ لطفی نے اس سلسلے میں تفتان پاکستان کے سرحدی عہدیداروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا دو ماہ کے وقفے کے بعد میرجاوہ سرحد کو کھول دیا گیا ہے جو ہفتے میں چار دن صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلی رہے گی۔

سید روح اللہ لطفی نے کہا کہ سرحدی منڈی اور کسٹم ٹیکس کے شعبوں سے ایران کی جانب سے پچہتر ٹرکوں کے ذریعے پاکستان کے لئے برآمدات شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایران سے درآمدات کے لئے پوری آمادگی رکھتا ہے اور صورت حال معمول پر آنے کی صورت میں ایران، صحت کے تمام اصولوں پر عمل کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

ٹیگس